حیدرآباد۔5دسمبر (اعتماد نیوز)
حیدرآباد پولیس نے بابری مسجد کی شہادت کے موقع پر 6 دسمبر کو ریالیوں اور جلسوں پر پابندی عائد کی ہے۔ مسلمانوں کی مختلف تنظیموں نے 6 دسمبر کو پر امن بند کی اپیل کی ہے۔
پولیس نے امن اور ہم آہنگی کی برقراری کے لئے
جلسوں، ریلیوں، جلوسوں اور دھرنوں پر پابندی لگادی ہے۔ کمشنر پولیس حیدرآباد مہندر ریڈی نے کہا ہے کہ دونوں طبقات کے درمیان فرقہ وارانہ منافرت پیدا کرنے اور امن میں رخنہ پیدا کرنے مخصوص گروپس کی کوششوں کی اطلاعات کے پیش نظر یہ احکام جاری کئے گئے ہیں۔